پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 31.616 ارب کے سودے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری روزدھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 31.616 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر 101,182 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے (12.310 ارب روپے) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نیسڈیک 100 (5.489 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (5.472 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (1.265 ارب روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (1.215 ارب روپے)، چاندی (1.194 ارب روپے)، تانبہ (929.228 ملین روپے)، سویا بین (871.816 ملین روپے)، ڈائو جونز (841.857 ملین روپے)، خام تیل (657.241 ملین روپے)، پلاٹینم (517.006 ملین روپے)، گندم (250.596 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (247.672 ملین روپے)، کپاس (190.740 ملین روپے)، پیلیڈیم (107.022 ملین روپے)، کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر194 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مجموعی مالیت 1.334 روپے رہی۔