شہداد پور: اسسٹنٹ کمشنرکا چھاپہ، کروڑوں مالیت کے غیرقانونی سگریٹ برآمد
شہدادپور(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر کا رات گئے چھاپہ، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور قمر الدین راہپوٹو نے رات گئے معروف ڈاھری کے قریب واقع ایک گاؤں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے بڑی مقدار میں نان کسٹم ادا شدہ سگریٹ برآمد کر لیے گئے۔انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران 250 سے زائد کاٹن نان کسٹم سگریٹ ضبط کیے گئے، جن کی مالیت ابتدائی تخمینے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔برآمد شدہ سگریٹ کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نا آسکی ہے۔ انتظامیہ۔ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کاروبار میں ملوث عناصر کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اسٹنٹ کمشنر راہپوٹو کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔