شارع فیصل پر جامعہ کراچی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر جامعہ کراچی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ کراچی میں شارع فیصل پر جامعہ کراچی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق اور اس کے والدین معمولی زخمی ہوگئے۔ شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب کراچی یونیورسٹی کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار لڑکی سویرا جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے والدین معمولی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے لگا جس پر موقع پر موجود شہریوں نے تعاقب کے بعد اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے بس بھی اپنی تحویل میں لے کر اسے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق سویرا اپنے والدین کے ہمراہ ائرپورٹ جارہی تھی، وہ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ کی رہائشی تھی۔ سپر ہائی وے چھوٹا گیٹ کے قریب پہاڑ سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے چھوٹا گیٹ کے قریب پہاڑ سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی کی شناخت 15 سالہ ذیشان ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی۔