کراچی میں بارش کاامکان نہیں ، بوندا باندی ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات
کراچی(جسارت نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بونداباندی بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سمندر کی جانب سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بونداباندی یا پھوار پڑ سکتی ہے، تاہم کسی بڑے بارش کے نظام کی توقع نہیں ہے۔