جیکب آباد: سول اسپتال میں علاج ناپید، مریض پرائیوٹ اسپتال جانے پر مجبور
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سول ہسپتال کی تباہی پر عوام میں اضطراب ، علاج معالجے کی سہولیات ناپید، ای این ٹی بلاک پر تالے لٹک گئے،لیکن حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی و سماجی و مذھبی جماعتوں کا ردعمل خاطر خواہ رد عمل نہ ٓنا شھریوں میں پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے اس سلسلے میں شھریوں کا کہنا ہے کہ محسوس یوں ہو رہا ہے کہ یہ کسی مخصوص ایجنڈے اور سازش کی تکمیل ہو رہی ہے۔ ان کا کہا تھا کہ شہر کا بنیادی تعلیمی و طبی ڈھانچہ اور سول ہسپتال آخری سانسیں لے رہا ہے مزید یہ کہ شہریوں نے گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرک ھیڈکوارٹر جیکب آباد کا سول ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی اور بدعنوانی کی وجہ سے تباہی کا شاہکار بن چکا ہے سول ہسپتال میں غریب شہریوں کے لیے ادویات ہیں نہ علاج کی کسی قسم کی کوئی سہولیات دوسری جانب کروڑوں کی لاگت سے بنی ای این ٹی بلاک کی عمارت کو عرصہ دراز سے تالے لگے ہوئے ہیں اور مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔اتنی بڑی تباہی اور بدانتظامی کے باوجود سول ہسپتال کی حالتِ زار پر بات کرنے یا اصلاح لانے میں مبینا طورر پرحکومتی افراد اور دیگر جماعتوں کی دلچسپی نہ رکھنا انتہائی افسوسناک نظر آنا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ اس خطرناک صورتحال پر فوری نوٹس لے ۔