کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 23 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائے گی جس کے بعد ملک بھرکے لیے اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17کروڑ روپے سے زاید کاریلیف مل رہا ہے تاہم جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی 3 ماہ کی مدت رواں ماہ اگست میں ختم ہوجائے گی،جس کے بعد اپریل تاجون2026کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زاید کا بوجھ منتقل کیا جائے جو تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا؟یہ فیصلہ نیپرا کرے گا۔