حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر کے والد کا سوئم،عوام کی شرکت
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر اور بول چینل کے ریجنل ہیڈ عرفان آرائیں کے والد کا سوئم بسم اللہ ٹاون کی جامعہ مسجد میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافیوں، وکلاء ، مرحوم کے عزیز واقارب اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی ، اس کے علاوہ عرفان آرائیں سے مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل آرگنائزر ظفر صدیقی، رکن قومی اسمبلی وسیم حسین، عبدالعلیم خانزادہ، اراکین صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی، ناصر قریشی، راشد خان ، میٔر کاشف شورو، میونسپل کمشنر ظہور لکھن، ایم ڈی واسا طفیل ابڑو، جی ایم بھرگڑی، پیپلزپارٹی کے رہنما اظہر سیال، احسان ابڑو، فیصل عبدالجبار خان، چیمبر آف کامرس کے صدر عدیل صدیقی، آباد کے صدر کاشف شیخ، عامر شیخ، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر زبیر گھانگھرا، اسلم دیسوالی، حاجی سیف الرحمن، عبدالوہاب منشی، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر عاشق ساند، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے جاوید لطیف میمن، جنرل سیکرٹری اشرف میمن و دیگر شامل تھے۔