زمین پر قبضہ ختم کرایا جائے ، پیاروبھٹو

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) کشمور کے گاؤں ملہو بھٹو بڈھانی کے رہائشی پیارو بھٹو کے بیٹے پیرسان صاحب علی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹوں اور رشتہ داروں کو زمین کا قبضہ دے کر انصاف کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل ان کے بیٹوں رحمن علی، شعبان علی اور قریبی رشتہ داروں محمد صالح اور محمد عظیم ولد جمال الدین بھٹو نے 5 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جبکہ میں دو ماہ سال قبل خود کو میرا بیٹا ظاہر کرنے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کرچکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بیٹے اور مذکورہ افراد کو زمین کی ملکیت کے لیے جان لیوا دھمکیاں دی گئی ہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیاجائے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *