اٹارنی جنرل کے گھر پرچھاپا‘ ایس ایچ او سمیت 11اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان کے گھر پولیس نے چھاپا مارا جس کے بعد ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو منصور اعوان کے ساتھ والے گھر کی انفارمیشن تھی، غلطی سے اٹارنی جنرل کے گھر چلے گئے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ اور 11 پولیس اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اختیارات سے تجاوز کیا۔ ڈرائیور عرفان نے کہا کہ ایس ایچ او سرور روڈ اہلکاروں کے ساتھ گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لے گئی۔ ڈرائیور نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مارا تو صرف ملازم گھر پر تھے۔ پولیس چھاپے کی اطلاع پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہو کر پہنچ گئے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کر کے ڈی وی آر واپس کرگئی۔ پولیس ریڈ کے دوران اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر رکھے گملے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب ایس ایچ او سرور روڈ نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *