پاکستان خلیجی ممالک کیلیے امریکی سیکورٹی کا متبادل بن سکتا ہے‘ بھارتی دفاعی تجزیہ کار

ٖنئی دہلی (جسارت نیوز) بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا میں پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث وہ خلیجی ممالک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پراوین ساہنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خطے کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی ایشیا میں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہو گا۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو خلیجی ممالک کے لیے امریکی سیکورٹی کا متبادل بن سکتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ خطے میں امریکی فریم ورک کو تبدیل کرنے کے خواہاں ایران کے لیے بھی پاکستان ایک مناسب انتخاب ہے۔پراوین ساہنی کی یہ رائے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ فوجی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کررہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *