کاشف سعید شیخ آج ضلع سانگھڑکا ایک روزہ دورہ کریں گے
سانگھڑ(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ آج جمعرات کو ضلع سانگھڑ کے ایک روزہ دورے پر شہدادپور پہنچیں گے جہاں پروہ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے مختلف تنظیمی اجتماعات سے خطاب اور پریس کلب شہدادپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جس میں وہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، سندھ کے سلگتے مسائل بدامنی مہنگائی کرپشن اور جماعت اسلامی سندھ کی بدل دونظام کو سنواردوسندھ کومہم کے حوالے سے گفتگو بھی کرینگے اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ و نگران شہید بے نظیرآبادڈویژن محمد افضال آرائیں سمیت دیگر صوبائی ضلعی اور مقامی ذمہ دار بھی موجود ہونگے۔