حیدر آباد میں آئی ٹی کورسز کے دفتر میں آتشزدگی،جانی نقصان نہیں ہوا

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے آٹو بھان روڈ پر واقع داؤد مارٹ کی نویں منزل پر قائم آئی ٹی کورسز کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پالیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،دفتر میں آئی ٹی کورسز کروائے جاتے تھے جہاں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ کے باعث دفتر میں مالی نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 نے Fire Extinguisher کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پایا، تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے کسی بھی خدشے کو ختم کیا جا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *