حیدرآباد، پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، موٹر سائیکل لفٹرز اور منشیات سپلائرز سمیت 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چرس برآمد ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان ڈھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سائٹ صنوبَر کھوسو کی نگرانی میں سائٹ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز اور منشیات سپلائرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سائٹ سب انسپکٹر شوکت علی ملوخانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت گوپال اور شہزاد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تھانہ سائٹ کے مقدمات کرائم نمبر 111؍2026 اور 112؍2026 زیرِ دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان میں مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت 6 مختلف موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی مزید جانچ پڑتال اور تحقیقات جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔سائٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر مزید کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت امیر جان عمرانی اور مظہر عرف موذو بروہی کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار منشیات سپلائرز کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 510 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان مذکورہ چرس سائٹ اور گردونواح کے علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے لے جا رہے تھے، جوکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *