حید رآباد سے دہشت گرد مقابلے کے بعد گرفتار،اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ہوسڑی تھانے کی حدود میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی، اشتہاری ملزم امام بخش خاصخیلی مقابلے کے بعد گرفتار، اسلحہ،ممنوعہ لٹریچر برآمدکرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس حیدرآباد نے ہوسڑی تھانے کی حدود میں کالعدم تنظیم کی دہشت گردوں کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد امام بخش خاصخیلی مقابلے کے بعد گرفتار جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ہوگئے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دہشت گردی میں استعمال ہونیو الا سامان اپنی تحویل میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کو طلب کرلیا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *