دشمن قوتیں مسلم ممالک کو جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں، مفتی نعمان نعیم

کراچی(جسارت نیوز) معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں مسلم ممالک کو جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں،ایران عالم اسلام کو جنگ نہیں امن،اتحاد و استحکام کی طرف لے جائے، ایران کا اپنے دشمن کے بجائے مسلم ممالک پر مسلسل حملے کرنا باعث تشویش ہے،حوثی باغیوں کے سعودی عرب کیخلاف جارحانہ اقدامات قابل مذمت اور پاکستان سمیت پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں معروف عالم دین وبین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ عالم اسلام کے حالات دیکھ کر دل رنجیدہ ہے ایک طرف عالمی طاقتیں متحد ہوکر عالم اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں تو دوسری طرف مسلم ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی جنگ، انتشار اور تباہی سے نجات کا واحد مؤثر راستہ ہیں،ایران اور امریکا طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے اپنے تنازعات کا حل تلاش کریں تاکہ خطہ مزید تباہی سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں سعودی عرب کا صبر، تحمل، دانشمندانہ سفارت کاری اور کشیدگی کم کرنے کا کردار قابل تحسین ہے،جبکہ پاکستان نے بھی ہمیشہ امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے ذمے دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *