کراچی پورٹ پر بڑے کنٹینرجہاز کی کامیاب ہینڈلنگ

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہاز ایم ایس سی مرجام کی کراچی پورٹ پر آمدہوئی ہے۔جہاز منگل کی دوپہر ایس اے پی ٹی-2 برتھ پر کامیابی سے لنگرانداز ہوا ایم ایس سی مرجام کی لمبائی 400 میٹر اور چوڑائی 58.8 میٹر ہے۔ جہاز کی مجموعی گنجائش 19,500 ٹی ای یوز ہے جہاز سے تقریباً 1,500 کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے۔ ایم ایس سی مرجام کی اگلی منزل صلالہ، عمان ہو گی۔عالمی شپنگ لائنز کا کراچی پورٹ پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *