آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا آفر لیٹر نا ملنے کیخلاف احتجاج
سکھر (نمائندہ جسارت) پانچ سال سے منتظر PST/JEST امیدواروں کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، 2 اگست کو بلال ہاؤس اور سندھ اسمبلی کی جانب پرامن مارچ کا اعلان.، سکھر سٹی کے PST/JEST امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اپنے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے تقرری کے منتظر ہیں، مگر انہیں تاحال آفر آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے سال 2021 میں PST/JEST کا ٹیسٹ پاس کیا تھا، تاہم پانچ سال گزرنے کے باوجود انہیں مسلسل ویٹنگ میں رکھا گیا ہے۔