بوٹ بیسن تھانے میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 8خواجہ سرا گرفتار

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع ساؤتھ کے بوٹ بیسن تھانے میں ہنگامہ آرائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہل کاروں سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں آٹھ خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق تھانے کے باہر خواجہ سراؤں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد، بدتمیزی اور گالیاں بکنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی ہوئی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیوٹی آفیسر شازان شکیل سرکاری امور میں مصروف تھا۔ اسی دوران متعدد خواجہ سرا تھانے میں داخل ہوئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ملزمان نے تھانے کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، گالم گلوچ کی اور تھانے کے مرکزی دروازے اور دیگر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ڈیوٹی آفیسر کے کمرے کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی۔واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *