بنکاک :اسکول میں فائرنگ‘ اساتذہ سمیت 9 ہلاک‘15زخمی

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں میں ایک اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور اسٹوڈنٹس شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی جان لے لی، فائرنگ کرنے والا شخص اسی اسکول کا طالب علم تھا۔ حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور اسکول کے اندر ہی چھپا ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حملہ آور نے گھر میں پہلے اپنی دادی اور دادا کو قتل کیا اور اس کے بعد اسکول پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 5 اساتذہ شامل ہیں۔حکام نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آور طالب علم کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *