امیر العظیم ایک مخلص سیاسی کارکن تھے‘احسن اقبال

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ برادرم امیر العظیم کی وفات کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔ ان سے میرا تعلق دورطالب علمی سے تھا۔ اپنے بیان میں کہا کہ وہ نہایت ملنسار، بااخلاق، مخلص اور شفیق انسان تھے۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ سجتی تھی، جو ہر ملنے والے کے دل میں اپنائیت کا احساس پیدا کر دیتی تھی۔ وہ ایک مخلص سیاسی کارکن تھے۔ ان کی وفات ایک ذاتی اور اجتماعی نقصان ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *