وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار 346 ہوگئی
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر5ہزار 346 ہو گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک کی قومی اسمبلی کے صدرجارج روڈریگیزنے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق زلزلے میں 16ہزار 740 افراد زخمی ہوئے، جبکہ17ہزار 265افراد بے گھر ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ190عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ856عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں کے دوران6ہزار 462 افراد کو بحفاظت نکالا گیا، جبکہ 39ہزار 567 زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں علاج فراہم کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں میںایک لاکھ 28ہزار 324 خاندانوں کو امداد دی گئی جبکہ 23ہزار 122 افراد کو107عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ وینزویلا میں یہ طاقتور زلزلہ24 جون کی شام آیا تھا۔