نائیجر :عسکریت پسندوں کا حملہ 16 فوجی ہلاک‘ 23 زخمی
نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقا کے ملک نائیجر کے مغربی علاقے تیرا میں ملک کی دفاعی و سیکورٹی فورسز کے دستے پر دہشت گردوں کے حملے میں 16 فوجی ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ نائیجر کی وزارتِ دفاع نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ حملہ مغربی تیلابیری کے علاقے میں ہوا، جو مالی اور برکینا فاسو کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔