کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہے اور طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
حال ہی میں مداحوں نے دیکھا کہ اداکارہ کی انسٹاگرام پروفائل سے شادی کی تصاویر غائب ہیں جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
اسی دوران نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک وائس اوور کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا تھا کہ مشکل حالات میں انسان کو خود اپنا سہارا بننا چاہیے کیونکہ آخرکار وہی اپنے لیے سب سے مضبوط سہارا ہوتا ہے۔ اس ویڈیو نے بھی افواہوں کو مزید ہوا دی۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے سوال کیا کہ ’امید ہے سب خیریت ہوگی، آپ نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں‘۔ اس پر نمرہ خان نے خود جواب دیتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے لکھا ’سب بالکل ٹھیک ہے۔ تصاویر انسٹاگرام سے حذف نہیں کیں صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں آرکائیو کیا ہے۔ دعا کرنے کا بہت شکریہ‘۔

اداکارہ کی اس وضاحت کے بعد ان کی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں جبکہ مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔
مزید پڑھیں۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا