چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں
بونیر (صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔بیرسٹر گوہر کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، آج ان کے آبائی علاقے بونیر میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ ہفتے کی شام4 بجے گائوں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی گئی۔بیرسٹر گوہر نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ کہا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرسٹر گوہرکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں بیرسٹر گوہر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ بیرسٹر گوہر کی والدہ کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔علاوہ ازیں مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔