بینکوں کو پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت کی رقم اسی روز اسٹیٹ بینک میں جمع کرانے کی ہدایت

کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقوم اسی روز اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کراچی کے ساتھ سیٹل کریں۔ اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ تاخیر کی صورت میں متعلقہ بینک تاخیر کے عرصے کے دوران فنڈز کے استعمال کے عوض مقررہ شرح کے مطابق ادائیگی کا پابند ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کے ذریعے پریمیم پرائز بانڈز کے اجرا سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر میں ترمیم کرتے ہوئے موجودہ رپورٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تمام بینک پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت سے متعلق تمام لین دین کی رقم اسی روز اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کراچی کے ساتھ سیٹل کریں گے تاکہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *