برطانوی وزیراعظم کی سعودی عرب پرحوثی حملوں کی مذمت
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ولی عہد نے وزیر اعظم اینڈی برنہم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا بھی ذکر کیا۔برطانوی وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اچھے جذبات کی تعریف کی۔ انہوں نے حوثی ملیشیا کے حملوں اور بحیرہ احمر میں فریڈم آف نیویگیشن کو لاحق خطرات کی مذمت کی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی سیکورٹی اور خود مختاری کے لیے برطانیہ کے تعاون کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے موجودہ شعبوں، انہیں ترقی دینے اور مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال بھی کیا۔