میسے فرینکفرٹ پاکستان کی فیصل آباد ایکسپو2026میں بھرپور شرکت
لاہور (کامرس ڈیسک) میسے فرینکفرٹ پاکستان نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف سی سی آئی)کے زیر اہتمام 24 تا 26 جولائی 2026 تک ایکسپو سینٹر لاہور میںمنعقدہ فیصل آباد ایکسپو 2026میں شرکت کی اور پاکستان کے صنعتی و ٹیکسٹائل شعبوں کے لیے بین الاقوامی تجارت کے مواقع اجاگر کیے۔اس 3روزہ نمائش کے دوران میسے فرینکفرٹ پاکستان نے اپنی معروف ٹیکسٹائل نمائشوں میں تجارتی مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی، جن میںہیم ٹیکسٹائل، ٹیکس ورلڈ پیرس،ٹیکس ورلڈ یو ایس اے،انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس اینڈ یارن ایکسپو،ٹیک ٹیکسٹائل اینڈ ٹیکس پروسیس اور VIATT شامل ہیں،اس موقع پر ان نمائشوں میںپاکستانی کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی خریداروں اور عالمی منڈیوں سے روابط کے مواقعوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔دنیا کی نمایاں ترین تجارتی نمائشوں کے منتظمین میںسے ایک کے طور پر میسے فرینکفرٹ اپنی عالمی نمائشوں کے ذریعے کاروباری نیٹ ورکنگ، سورسنگ، جدت اور بین الاقوامی تعاون کو فرغ دیتا ہے۔ میسے فرینکفرٹ پاکستان،فیصل آباد ایکسپو2026کے منتظمین اور ان تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ،جنہوںنے نمائش کے دوران میسے فرینکفرٹ کی ٹیم کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔میسے فرینکفرٹ اپنی بین الاقوامی نمائشوںکے ذریعے پاکستانی کاروباروں کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے اورملک کے ٹیکسٹائل و صنعتی شعبوں کی مسلسل ترقی میںمعاو نت کیلئے پرعزم ہے۔