مستونگ: فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق‘2بچوں سمیت3زخمی
مستونگ(صباح نیوز)مستونگ میں منگوچر کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق اور3افرادزخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار خاندان کا تعلق ژوب سے ہے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔