ٹنڈوجام میں چوروں نے نیا کام شروع کردیا ،مسلسل ٹرانسفارمر چوری ہونے لگے
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں چوروں نے نیا کام شروع کردیا گوٹھ حمزہ زرداری کا بھی ٹرانسفارمر چوری اس سے پہلے مٹھن گاڈھئی کا ٹرانسفارمر چوری ہو چکا ہے عوام پریشان۔ ٹنڈوجام کے نامعلوم چوروں نے ٹنڈوجام کے نئے ایس ایچ او سلامی دیتے ہوئے دودن میں دوگاوں کے ٹرانسفارمروں کا صفایا کر دیا گوٹھ حمزہ زرداری کے لوگوں کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے وہ یہ سمجھتے رہے کہ لوڈ شیڈنگ چل رہی ہے لیکن صبح باہر جب وہ نکلے تو معلوم ہوا کہ ان کے گاوں کا ٹرانسفارمر چوری ہو چکا ہے اس کی شکایت انھیں حیسکو اور پولیس کو کی عوام کا کہنا تھا اتنی بلندی سے ٹرانسفارمر اتار کر جس طرح چوری کیے جارہے ہیں اس لگتا ہے کہ ان کا تعلق کبھی واپڈا سے رہا ہے چوروں نے ٹرانسفارمر سے کوائل آئل اور دیگر سامان کو چوری کرلیا جس کی مالیت ساڑھے تین لاکھ کے قریب بتائی جارہی ہے اس پہلے گوٹھ مٹھن گاڈھئی کا ٹرانسفارمر اسی طرح چوری کیا گیا تھا پولیس نے ہمیشہ کی طرح کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا ٹرانسفار مر فوری لگایا جائے اوررات کی لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹرانسفارمر چوری ہونے سے بچ سکیں۔