کیپٹن راجا سرور شہید کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے‘ اسلم فاروقی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ راہ حق کے شہید اور ملک کا سب سے پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے مسلح افواج کے بہادر افسر و قومی ہیرو کیپٹن راجا محمد سرور شہید کو ان کے 78ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کیپٹن محمد سرور شہید نے 27جولائی 1948ء کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا تھا کہ دشمن اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا اور جب کیپٹن سرور شہید دشمن سے صرف 30گز کے فاصلے پر پہنچے تو دشمن نے ان پر بھاری مشین گن، دستی بم اور مارٹر گنوں سے فائرنگ شروع کردی۔ کیپٹن سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے لیے کمال بہادری، جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *