زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش وخروش سے مناتی ہیں ،اشرف عباسی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) زندہ قومیں اپنا جشن آزادی بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سرپرست بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن حاجی محمد اشرف عباسی نے ویلفیئر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی شایانہ شان طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ویلفیئر کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں،صدر عبداللطیف شیخ، سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان، نائب صدر شاہد راجپوت، نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ،تعلقہ لطیف آباد کے چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ،ملک فرحت عباس،محمد حنیف شیخ،نبیل خان اورشوقین و دیگر بھی شریک تھے۔ انہوں نے انتظامات بہتر انداز میں ادا کرنے کے لیے ایک تین رکنی ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں خان افتاب احمد خان،شاہد راجپوت اور حاجی محمد اسماعیل شیخ ہوں گے جو کہ تقریبات کے انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حاجی محمد یاسین آرائیں نے بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی انٹر کلب چیمپین شپ پاکستان کی 79 سالگرہ کا کیک کٹنگ کی تقریب۔ پرچم کشائی اور مٹھائی تقسیم کرنی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ 14 اگست کو تعلقہ لطیف اباد گجراتی پہاڑہ میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *