موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین پر عمل کی تلقین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک سٹی کی خصوصی ہدایات پر کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم کے سلسلے میں چلو کباب چوک پر موٹر سائیکل سواروں کیلیے خصوصی ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لکی اسٹار ٹریفک سیکشن کی جانب سے منعقدہ اس آگاہی پروگرام میں اے ایس او لکی اسٹار آصف اعوان، اے ایس آئی حفیظ، ٹریفک اویئرنس ٹیم اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ پروگرام اے ایس آئی اظہر اعوان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں، ڈرائیورز اور دیگر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اہلکاروں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکل چلاتے وقت معیاری ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں، ہمہ وقت ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں اور گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ معیاری نمبر پلیٹس نصب کریں۔ آگاہی پروگرام کے دوران شہریوں کو ٹریفک سگنلز کی پابندی‘ لین ڈسپلن برقرار رکھنے‘ مقررہ رفتار کے مطابق گاڑی چلانے‘ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز اور دیگر حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔ ٹریفک افسران نے بتایا کہ معمولی سی غفلت بھی سنگین ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوانین پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہے اور دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ یقینی بنائے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے شرکاء￿ کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ کراچی میں E-Challan System* کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *