پنجاب‘ موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(جسارت ڈ یسک) پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری اسکولز مدثر ریاض کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اسکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، والدین تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی دوبارہ اوپننگ 24 اگست کو ہی ہوگی، اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی اسکولوں کی دوبارہ اوپننگ سے قبل صفائی، سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیاہے،ا سکولوں کی چھتوں، واٹر ٹینکس اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔