صدر‘ وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
اسلام آباد(جسارت ڈ یسک) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے تمام شہریوں خصوصاً اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے تمام مذہبی رہنماؤں، تعلیمی اداروں، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ایسا سماجی ماحول بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں تمام شہری کے عقیدے، شناخت اور انسانی وقار کا احترام کیا جائے۔