شارع فیصل پولیس کیساتھ مقابلے میں2ڈکیت گرفتار، ساتھی فرار
کراچی (جسارت نیوز) شارع فیصل پولیس کا ناتھا خان پل کے قریب 3 رکنی ڈکیت گروہ سے مقابلہ،دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس نے جوابی کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہو گیا۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی دوپستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ملزمان کی شناخت رمضان جھکڑو ولد محمد عرس جھکڑو اور قدیر ولد شبیر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔