آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن میں مزید 7 ممبران کاتقرر

مظفرآباد(صباح نیوز )آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن میں مزید 7 ممبران کاتقرر کردیا گیا، 11 ممبران مکمل ہوگئے ،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق 7 سابق بیورو کریٹس کو ممبر لیا گیا ہے جن میں سابق سیکریٹری منیر حسین،سابق ایس ایم بی آر ڈاکٹر لیاقت حسین، سابق سیکریٹری محمد زاہد خان عباسی، سابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس خان، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحمید، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محترمہ مدحت شہزاد، ڈاکٹر محمد سلیم خان، سابق میڈیکل و کارڈیک سپیشلسٹ شامل ہیں یہ ممبران عرصہ 3 سال کے لئے خدمات سرانجام دیں گے اور مروجہ تنخواہ و مراعات حاصل کریں گے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ممبران حلف اٹھانے کے بعد ہی تنخواہ مراعات کے حقدار ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *