میر رضا کیس میں فی الحال جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں: جبران ناصر
کراچی کے تاجر میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ فی الحال کیس میں کسی جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میر رضا کے والدین نے میئر، وزیر داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
جبران ناصر کے مطابق، اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ پولیس کی ٹیم کو قانونی طور پر اپنا کام کرنے اور تحقیقات آگے بڑھانے کا موقع دیا جائے۔