|

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1,800 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار  487 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر سے کم ہوکر 4,096 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 33 سینٹس کی کمی کے بعد 58 ڈالر 91 سینٹس کی سطح پر آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 33 روپے کم ہو کر 6 ہزار 370 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 28 روپے کی کمی کے ساتھ 5 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 46 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *