کوٹ ادو‘ باراتیوں سے بھرا رکشہ نہر میں جاگرا‘ 11 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ(جسارت ڈ یسک) پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر نہر میں جاگرا، حادثے میں اب تک 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں حادثہ پیش آیا۔ لوڈر رکشے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 24 سے زائد افراد سوار تھے۔ تاہم رکشے میں موجود افراد کی بڑی تعداد حادثے کا شکار ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *