عدالتی ریٹائرڈ ملازمین کو پنشنری مراعات کی فوری فراہمی کرنے کا حکم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے قانونی حقوق اور پنشنری مراعات ریٹائرمنٹ کے وقت ہی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔ چیف جسٹس نے ریٹائر ہونے والے سینئر اسسٹنٹ رجسٹرار حفظ الرحمن کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے افسران کو ان کے قانونی حقوق بلا تاخیر اور بغیر کسی دشواری کے ملنے چاہئیں۔ انہوں نے حفظ الرحمن کو پنشنری مراعات کا چیک بھی پیش کیا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ برانچ پنشن سے متعلق تمام کارروائی بروقت مکمل کرے‘ پنشن سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں ریٹائرمنٹ سے قبل مکمل کی جائیں‘ملازمین کی فلاح و بہبود اور مؤثر انتظامی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، ریٹائر ہونے والے ملازمین کے وقار کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔