بہترین خدمات پر ڈاکٹر عثمان انور‘ سہیل ظفر کو اعلیٰ سول اعزازات کا فیصلہ

سرگودھا(صباح نیوز)پنجاب میں امن وامان کے قیام، بہترین انتظامی و پولیس قیادت، انسان دوستی اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سربراہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) سہیل ظفر چٹھہ کو سے نوازنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبے میں امن وامان کی بہتری، پولیس اصلاحات، جدید پولیسنگ اور عوامی خدمت کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے،اسی طرح سربراہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) سہیل ظفر چٹھہ کو جرائم کے خاتمے، قانون کی بالادستی، امن وامان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز سے نواز نے کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے پنجاب میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا، جس کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے اعلیٰ سول اعزازات کے لیے ان کے نام منظور کیے گئے ہیں۔حکومتی حلقوں کے مطابق یہ اعزازات پولیس افسران کی غیر معمولی خدمات اور صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *