راولپنڈی اسلام ابا
|

راولپنڈی اسلام آبا د میں موسلا دھار بارش ، نالہ لئی بپھرگیا ، فوج طلب

اسلام آباد، راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس کے باعث گوالمنڈی اور کٹاریاں کے نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

رات ایک بجے سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی رہی۔ صورتحال سنگین ہونے پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی کیفیت کے خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے۔

حکام کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی 17.5 فٹ کی سطح تک بلند ہوگیا۔انتظامیہ کے مطابق صورتحال میں انتہائی تیزی سے تبدیلی آئی۔ صرف آدھے گھنٹے کے دوران کٹاریاں میں پانی کی سطح 21.5 فٹ سے بڑھ کر 22 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 15 فٹ سے بڑھ کر 17.5 فٹ ہوگئی مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ۔

اسلام آباد کے ایف سیون فور، بلیو ایریا، جی سکس اور شکر پڑیاں سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ کئی مقامات پر تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہوئ تاہم نکاسی آب کے لیے متعلقہ ٹیمیں متحرک ہیں۔

واسا حکام کے مطابق شہر کے نکاسی آب کے مراکز، پانی نکالنے والی مشینیں اور بھاری مشینری فعال کردی گئی ہے، جبکہ فیلڈ افسران اور متعلقہ عملہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہے۔ بارش کا پانی کسی مقام پر جمع ہونے کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں فوری طور پر کارروائی کررہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی سطح اور صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھی جارہی ہے تاکہ بارش کے دوران کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں :بادل برسنے کو تیار! پنجاب، کے پی اور کشمیر میں بارش کا امکان
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
عزیز اللہ خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو نالوں، برساتی پانی اور کھلے مین ہولز کے قریب نہ جانے دیں۔

انہوں نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی کہ نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھنے کے لیے نالوں اور گٹروں میں کچرا پھینکنے سے اجتناب کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *