ہارون اختر وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہارون اختر کو صنعت و پیداوار کے لیے مشیر مقرر کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون اختر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہارون اختر کا تقرر صدر مملکت کی جانب سے کیا گیاہے، وہ وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالیں گے۔