ہماری ترجیحات میں
| |

ہماری ترجیحات میں پہلے امریکامیں تیل کی قیمتیں کم کرنا،دوسری ایران کو جوہری ہتھیارسے روکنا ہے:جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈیوینس نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح امریکا میں تیل کی قیمتوں کو کم رکھنا اور دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران دونوں اہداف حاصل کر رہے ہیں۔یہ بات امریکی نائب صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی۔

امریکی نائب صدر کاکہنا تھا کہ صورتحال فطری طور پر غیر یقینی ہے، کیونکہ خود ایرانی بھی غیر متوقع رویہ اختیار کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ ان وعدوں کی پاس داری نہیں کرتے جو انہوں نے کیے ہوتے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *