سیکیورٹی فورسزکی خفیہ
| |

سیکیورٹی فورسزکی خفیہ اطلاع پر پنجگورمیں کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نےخفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 10 اگست 2026 کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اوراس دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاریبیان میں کہا گیا کہ آپریشن ملک میں قیام امن اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے فوری بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن کارروائی بھی کی گئی تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *