سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 2,400 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگال کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگال کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 2,400 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 24 ڈالر سے برھ کر 4,373 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 925 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 53 بڑھ کر 5 ہزار 971 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (پیر کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 8 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔