پنکی کابھائی کامران جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹرز پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو سٹی کورٹ کراچی میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کے خلاف منشیات کیسز کی سماعت ہوئی، ملزم کو 2 مقدمات میں 21 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم سے 2 کلو سے زائد چرس اور آدھا کلو آئس برآمد کی گئی۔ ملزم مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا تھا۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں 2 مقدمات درج کیے ہیں۔