ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل کی نواب شاہ پریس کلب آمد

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر انفارمیشن شہید بینظیرآباد محمد موسیٰ گوندل نے انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو اور انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی کے ہمراہ نواب شاہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر محمد اسماعیل ڈومکی، سینئر نائب صدر فدا حسین چانڈیو، جنرل سیکرٹری ارشد علی شیخ، عبد اللطیف خاصخیلی، رضا محمد خاصخیلی، حبیب اللہ ابڑو، مشرف علی بھٹی، اکرم شہزاد، عبدالخالق، تاج رند اور دیگر نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل نے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور عوام تک بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *