ٹنڈو جام : حیدرآباد میرپورخاص ہائی وے پر لوٹ مار کاسلسلہ تھم نا سکا
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں پھر حیدرآباد میرپورخاص ہائے وے پر لوٹ مار شروع عوام کا ہائے وے پر سفر کرنا مشکل ہو گیا پولیس نے رپورٹ درج کرنے کا مشغلہ بنایا ہوا کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق ورکشاپ انجینئرنگ کالونی کے رہائشی اعجاز خان کے مطابق وہ حیدرآباد سے اپنے دوست کے ساتھ ٹنڈوجام آرہے تھے کہ ٹنڈوجام بائی پاس پر ان کا پٹرول ختم ہو گیا تو یہ موٹر سائیکل کو لے کر پٹرول پمپ کی جانب جارہے رہے تھے کہ اچانک دو منہ پر کپڑا باندھے مسلحہ افراد نے آکر انھیں اسلحہ کے زرور پر یر غمال بنا لیا اور ان سے موٹر سائیکل دو موبائل فون جن میں ایک آئی فون شامل ہے اور پینتیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے انھوں نے بتایا انھوں نے ٹنڈوجام تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے اگر پولیس نے کاروائی نہیں کی تو یہ احتجاج کریں گے واضع ہائی پاس کے قریب کافی تعداد میں کافی عرصے سے خانہ بدویش لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور بائے جو پانچ سال حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نہیں کھولا جا سکا ہے اس پر خانہ بدویشوں نے بہت عرصے سے ڈیرے ڈالے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے ہائے وے کے قریب جو دوسرے علاقوں سے آکر لوگ ایسے ہی جھگیاں ڈال کر رہے ان کی پوچھ گوچھ ہونی چاہیے کہ یہ لوگ کہاں سے آئے ہیں اور انھوں نے بائی پاس پر مستقل رہائشی کس کی اجازت سے اختیار کر رکھی اختیار خان کا کہنا تھا کہ پولیس کا بس اب یہ کام رہ گیا کہ صرف لوٹ مار کے واقعات کی رپورٹ درج کرے اور پھر بھول جائے ریاض احمد کہا کہ رپورٹ درج کا پولیس نے مشغلہ بنا رکھا ہے ۔