مولانا حزب اللہ جکھرو کی آبادگاراتحاد کے احتجاجی کیمپ میں شرکت
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء مولانا حزب اللہ جکھرو نے سندھ بلوچستان ہاری آبادگار اتحاد کے تحت زرعی فصل کیلئے پانی کی کمی کے خلاف گلوبل چوک سکھر پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور آبادگاروں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، اس موقع پر بات چیت کرتے مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ کاشتکاروں کے مطالبات جائیز ھیں انکے تحفظات کو دور کیا جائے اور زرعی پانی کی کمیابی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے وزرائے اعلی کی زمہ داری ھے کہ وہ متعلقہ منیجمنٹ کیساتھ مل کر پانی کی قلت کے مسئلے کا حل نکالیں اور بہتر انتظام کو یقینی بنائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ کے رائیٹ بئنک دھان کی فصل کیلئے فوری پانی دیا جائے۔